چوآ سیدن شاہ میں17صفرکا انتہائی حساس ترین جلوس بخیرو عافیت اختتام پذیر

 


چوآ سیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) 17صفرکا انتہائی حساس ترین جلو س بخیرو عافیت سے مرکزی امام بارگاہ سید فیروز شاہ ( ایوان حسین ) چوآسیدن شاہ داخل ہوکر اختتام پذیر ہو گیاجلوس کی نگرانی محمد حماد حامد اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ اور ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ چوہدری صہیب ظفر نے کی جلوس کے لئے سیکورٹی سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ سخت انتظامات کئے گئے تھے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا شہر کے تمام راستوں میں پولیس کے چاق وچوبند دستے تعینات تھے اور خاردار تاریں بچھائی گئیں جلوس دن 2بجے شبیہ علم کے ساتھ برآمد ہوا جس کے بعد عزادار حسین نے زنجیرزنی کی اور مجلس عزا پڑھی گئی جس میںمصائب اہل بیت اورسیدنا حضرت امام حسین ؑ کو خراج تحسین پیش کیا گیا بعدازاں عزادارن حسین نے حلقوں کی صورت میں ماتم کیا اور نوحے پڑھے جلوس میں دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں تھیں اور لنگر حسینی کا بھی خصوصی انتظام امام بارگاہ میں کیا گیا تھا۔ جلوس میں پیرا میڈیکل سٹاف،بم ڈسپوزل ،1122ریسکیو کا سٹاف ہمراہ ایمبولینس بھی موجو درہا جنہوں نے عزاداروں کی مرہم پٹی کی جلوس شام 4بجے مرکزی امام بارگاہ سید فیروز شاہ( ایوان حسین )میں داخل ہوکر اختتام پذیر ہو گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.