لاوہ 12 ربیع النور شریف 2024 مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
لاوہ (نمائندہ ڈھڈیال نیوز) 12 ربیع النور شریف 2024 مذہبی جوش و خروش کے ساتھ دربار عالیہ نقشبندیہ ، قمر یہ چکڑالہ شریف زیرِ صدارت پیر طریقت رہبر شریعت سفیر تصوف جناب حضرت پیر قاضی محمد صہیب ظفر اعوان نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ,خانقاہ قمریہ چکڑالہ شریف منایا گیا۔ 120 ربیع النور، ضلع میانوالی و ضلع تلہ گنگ کے ملحقہ علاقہ جات اور چکڑالہ شریف کی چاروں یونین کونسلز و کوچھا شریف کے مرکزی جلوس دربار عالیہ نقشبند خانقاہ قمر یہ پہنچے جہاں مشائخ عظام ،علماکرام، اور نعت خوان حضرات نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے محاسن بیان کیے-اختتامی دعا پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر قاضی محمد صہیب ظفر اعوان نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ,خانقاہ قمریہ چکڑالہ شریف نے فرمائی۔ جہاں اہل علاقہ ،ملک پا کستان ،ملکی سلامتی،قومی اداروں اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا ئیں کروائی گئیں۔ صاحبزدگان،محبوبین و خادمین دربار کی زیر نگرانی دربار عالیہ قمریہ چکڑالہ شریف پر خواتین حضرات کیلئے لنگر کا وسیع انتظام تھا جو دو دن جاری رہا ۔
کوئی تبصرے نہیں