ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن آبگینہ خان کی ملاوٹ مافیا اورصحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں
چکوال (نامہ نگار) ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن آبگینہ خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال کی ہمراہ ضلع چکوال میں ملاوٹ مافیا اورصحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعدد ہوٹلز اور سویٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ کی ۔کارروائی کے دوران 12 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر سیل کر دیا جبکہ مزید کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی کی بنیاد پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو 365000 کے جرمانے عائدکیے گئے۔مزید کاروائی کے دوران 667 کلو گرا م مضر صحت مربہ اور 21 کلو گرام دیگر اشیاء کو زائد المیعاد ہونے کی وجہ سے تلف کیا ۔ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن نے چکوال کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کیں۔
کوئی تبصرے نہیں