جشنِ عید میلاد النبی صلی اللّٰلہ علیہ وآلہ وسلّم کے پر مسرت اور متبرک موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

 

چکوال(نامہ نگار ) جشنِ عید میلاد النبی صلی اللّٰلہ علیہ وآلہ وسلّم کے پر مسرت اور متبرک موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب شہر میں بمقام مسجد و مدرسہ حیات النبی منتظم مولانا حافظ عبدالحلیم نقشبندی منعقد ہوئی- تقریب میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں منعقدہ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور صلواۃ و سلام اور گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود،اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال محمد فیاض ہاشمی نے مولانا حافظ عبدالحلیم نقشبندی کے ہمراہ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں کیک کاٹا جو تقریب کے منتظمین نے شرکاء میں تقسیم کرایا اور اس کے بعد عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا آغاز کر دیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شہر میں عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کر کے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی چکوال بھی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا وزٹ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ہسپتال کے عملہ میں مٹھائی تقسیم کی۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.