غلط تفتیش کرنے پرسب انسپکٹر زاہد اقبال کے خلاف عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

 


چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقدمے کی غلط تفتیش کرنے پر تھانہ ڈھڈیال میں تعینات سب انسپکٹر زاہد اقبال کے خلاف عدالت نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈھڈیال کے مشہور مقدمہ جس کے مدعی یاسر عباس سکنہ ڈھڈیال ہیں جبکہ ملزم حمید بیگ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ اس مقدمہ میں قبل ازیں تفتیشی سب انسپکٹر زاہد اقبال نے غلط تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو مذکورہ مقدمہ میں بے گناہ کر دیا تھا بعد ازاں ملزم کی دوباہ ضمانت کینسل ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ، مقدمے کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق مقدمے کی غلط تفتیش کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر علاقہ مجسٹریٹ نے مقدمہ کے سابق تفتیشی سب انسپکٹر زاہد اقبال کے خلاف 155سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ مدعی یاسر عباس کی طرف سے پیروی معروف قانون دان و سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان نیئر عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.