ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک کا ڈھڈیال کا دورہ، صفائی کے انتظامات کاجائزہ

 



ڈھڈیال (مسرت جعفری) وزیر اعلی پنجاب کے صفائی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کی مہم کے سلسلے میں ڈھڈیال میں صفائی مہم شروع، ڈپٹی کمشنر چکوال کا ڈھڈیال کا دورہ صفائی کے انتظامات اور مختلف جگہوں پر پڑے کچرے کے ڈھیروں کو اٹھانے کے عملی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ،اب گاؤں چمکیں گے کے تحت ڈھڈیال میں مختلف جگہوں پر لگے گندگی اور کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھوانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر چکوال قرہ العین ملک اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر نے ڈھڈیال کا دورہ کیا اور صفائی مہم کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہویے کیا کہ ضلع بھر میں وزیر اعلی پنجاب کی سکیم اب گاؤں چمکیں گے کے تحت صفائی کا عمل جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت یونین کونسل ڈھڈیال میں تمام ایسے پوائنٹ جہاں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر ہیں ان کو تلف کیا جائے گا اور صفائی کا یہ عمل تب تک جاری رہے گا جب تک تمام جگہوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا نہیں جاتا۔ اس موقع پر ڈھڈیال کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال کے دورہ ڈھڈیال کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.