میلاد کے جلوس میں ڈھول باجے بجانے والوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں،سیدنجم الاسلام ہاشمی

 


چکوال(نامہ نگار) دربار عالیہ قادریہ ہاشمیہ معینہ سہگل آباد شریف چکوال کے سجادہ نشین پیر سید نجم الاسلام ہاشمی نے کہا ہے کہ میلادالنبی صل اللہ علیہ وسلم کے اجتماعات اور جلوس میں باوضو ہونے کے ساتھ ساتھ زبانوں پردرود شریف کا کا ورد جاری رکھتے ہوئے شرکتِ کی جائے۔ ولادت مصطفی ہمیں قرآن وسنت کے مطابق زندگی بسر کرنے کا پیغام دیتی ہے،میلاد کے جلوس میں ڈھول باجے بجانے والوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ان خیالات کا اظہار سید نجم الاسلام ہاشمی نے میلادالنبی کی آمد کے موقع اپنے خصوصی پیغام میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں میلادالنبی صل اللہ علیہ وسلم تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے طور پر منائی جارہی ہے کیونکہ قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم ہوئے 50 سال پورے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی روح ہے،سید نجم الاسلام ہاشمی نے کہا کہ میرے والد پیر سید بدر الاسلام ہاشمی قائدِ ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کے قریبی ساتھیوں میں تھے تحریک ختم نبوت میں سید بدر الاسلام ہاشمی نے قائدین کے ساتھ صف اوّل میں رہ کر جدوجھد کی ہم بھی انکے مشن کو جاری رکھیں گے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.