ویگو ڈالا ڈرائیور پیڑول کا بل ادا کئے بغیر فرار ہو گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ویگو ڈالا ڈرائیور پیڑول کا بل ادا کئے بغیر دو تھانوں کی حدود اور متعدد دیہات کو پھلانگتا ہوا فرار ہو گیا۔ سفید رنگ کے ویگو ڈالا نمبر LEB 767 جو کہ جعلی نمبر بتایا جارہا ہے کے ڈرائیور نے گزشتہ سہ پہر چکوال امیر پور منگن روڈ پر الرافع پیٹرولیم سے 20 ہزار کا پیڑول ڈلوایا اور رقم کی ادائیگی کیے بغیر وہاں سے سپیڈ پکڑ لی۔مزکورہ ڈرائیور نے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی دوڑائی اور موہڑہ شریف، بھیں، پادشاہان ،رتہ، چوہان اور بھبھڑ کراس کرتے ہوئے چکوال سوہاوہ روڈ پر چڑھ گیا۔واردات کی بروقت اطلاع ہونے کے باوجود چکوال پولیس حرکت میں آئی اور نہ ہی دیہات کے لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے کوئی ناکہ بندی کی۔ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ تھانہ ڈھڈیال اور پولیس چوکی ملہال مغلاں کی حدود سے با آسانی نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس اور عوام سی سی ٹی وی فوٹیج ہی دیکھتی رہ گئی۔الرافع پیٹرولیم انتظامیہ نے تھانہ ڈھڈیال میں رپورٹ درج کرادی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.