سیکرٹری آر ٹی اے چکوال کی نااہلی اور کاغذی پھرتیوں کے باعث کرایوں میں کمی نہ ہو سکی۔


 ڈھڈیال (نامہ نگارخصوصی ) سیکرٹری آر ٹی اے چکوال کی نااہلی اور کاغذی پھرتیوں کے باعث کرایوں میں کمی نہ ہو سکی۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران تین مرتبہ پیڑولیم مصنوعات میں کمی کی گئی لیکن عملاً اس سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ انتظامیہ کی کارکردگی صرف اجلاسوں، پریس ریلیزز اور سوشل میڈیا پر ڈرامہ بازی تک محدود ہے۔ ضلع میں تمام لوکل روٹس پر مقررہ شرح سے دو سے تین گنا زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے لیکن کہیں بھی انتظامیہ کی کاروائی نظر نہیں آرہی۔ جس دن نیا کرایہ نامہ جاری کیا جاتا ہے صرف اس دن اعلیٰ حکام اور عوام کو بے وقوف بنانے کےلئے کرایہ چیکنگ اور کاروائی کے فوٹو بنوا کر اوپر کے لیے اپنی حاضری ڈال دی جاتی ہے اس سے بعد ہر کسی کو من مانی کرنے کی کھلی چھٹی ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے آفس چکوال کی ڈھٹائی کا عالم یہ ہے کہ ایک روٹ پر زائد کرایہ وصولی کی دو مرتبہ نشاندھی کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔عوام کے ٹیکسوں سے موجیں مارنے والا نااہل سیکرٹری آر ٹی اے چکوال اور اس کا عملہ فیلڈ میں نکل کرکے تو دیکھے کہ عوام کو کس طرح بیدردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام سیکرٹری آر ٹی اے چکوال کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.