صبح خیزی کسی بھی استاد کی دن کی پہلے کامیابی ہوتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر حکم داد ملک

 


چکوال میں کوالٹی اف ٹیچرز ٹریننگ کے لیے کام کرتے رہیں گے،راجہ وقاص احمد


چکوال (خصوصی رپورٹ) گزشتہ روز راجہ وقاص احمد ڈائریکٹر ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کی خصوصی دعوت پر ' مسلم یوتھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حکمداد چکوال تشریف لائے ۔ جہاں انہوں نے ایم اے جناح سکول سسٹم چکوال میں 35 طلبہ و طالبات کا ایم فل / پی ایچ ڈی کا داخلہ ٹیسٹ لیا ۔ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر حکم داد ' اسسٹنٹ پروفیسر مسلم یوتھ یونیورسٹی اور صدارتی اوارڈ یافتہ ڈاکٹر روبینہ راحت کے ہمراہ خورشید کتاب گھر چکوال ائے اور ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کے سکول پرنسپل صاحبان کو ٹریننگ دی ۔ اس کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں پنجاب ٹیچر یونین کے چیئرمین راجہ وقاص احمد نے ضلع بھر کے ماہرین تعلیم کا ان سے تعارف کروایا ۔ چکوال کے ماہرین تعلیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر تہمینہ عصمت ' گورنمنٹ گرلز کالج چوا سیدنشاہ کی پرنسپل ڈاکٹر اسماء ' صدر پنجاب ٹیچر یونین راجہ حارث بیدار ' راجہ خورشید احمد ڈائریکٹر ایم اے جناح سکول ' راجہ مدثر نذیر ایم فل سکالر ڈائریکٹر حرا سکول ملہال ' پرنسپل رائزنگ سٹار سکول مرید ' میڈم فرح گلوبل ویلج سکول سانگ ' ایئر بون سکول شیخ عرفان ' رحمان سکول سدوال ڈاکٹر شوکت عزیز ' میڈم رباب شوکت میریٹوریس سکول بلکسر 'ماہر تعلیم خورشید بٹ ' پروفیسر گلشیر حسین ' ' پروفیسر طارق صفہ سکول منارہ ' پروفیسر راجہ نثار یونیک سکول کلر کہار ' حافظ عتیق نواز منہاس 'نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع چکوال شامل تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.