صدر منتخب ہونے پر عامر نجیب بھٹہ کو مبارکباد وں کا سلسلہ جاری

 


چکوال(نامہ نگار)چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا صدر منتخب ہونے پر عامر نجیب بھٹہ کو مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز نائب صدر محمد احمد فاروقی ،ایگزیکٹو ممبر و فوکل پرسن پولیس سہیل اختر، ایگزیکٹو ممبر محمداسحاق آڑھتی اور نومنتخب نائب صدر خالد مرزا نے عامر نجیب بھٹہ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ عامر نجیب بھٹہ گزشتہ روز ہی صدر چکوال چیمبر آف کامرس اور خالد مرزانائب صدر چکوال چیمبر آف کامرس منتخب ہوئے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.