خواجہ عارف یوسف نے بزنس رول ماڈل ایوارڈ حاصل کرلیا


چکوال (نامہ نگار) سابق صدر اورکوآرڈی نیٹر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ عارف یوسف نے بزنس رول ماڈل ایوارڈ حاصل کرلیا۔اسلام آباد چیمبر میں منعقدہ پروقار تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خواجہ عارف یوسف کو بزنس رول ماڈل ایوارڈ سے نوازا۔تقریب میں صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری، عاطف اکرام شیخ ،صدر ایف پی سی سی آئی ،ظفر بختاوری اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔خواجہ عارف یوسف جب ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد چکوال پہنچے تو محمد احمد فاروقی اور دیگر ساتھیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور پھول پیش کیے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.