ضلع چکوال میں روڈز کے ساتھ نصب سینکڑوں سائن بورڈز چوری

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال میں روڈز کے ساتھ نصب سینکڑوں سائن بورڈز چوری کر لیے گئے۔ محکمہ ہائی وے چکوال کی نااہلی اور غفلت کے باعث چوروں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہ ہو سکی۔ اطلاعات کے مطابق چوروں کا روڈز کےساتھ نصب سائن بورڈز چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک سینکڑوں سائن بورڈز چوری کیے جا چکے ہیں۔ چکوال راولپنڈی روڈ ، مونا بھیں روڈ، جہلم روڈ، ڈھڈیال نیلہ روڈ سمیت ضلع میں شاید ہی کوئی روڈ ایسا ہو جہاں چوروں نے واردات نہ ڈالی ہو لیکن ابھی تک محکمہ ہائی وے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔زمہ دار حکام صورتحال کا نوٹس لیں۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.