انصاف لائرز فورم نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

 


چکوال (ڈسڑکٹ رپورٹر) انصاف لائرز فورم نے اسلام آباد باد میں پی ٹی آئی جلسہ میں شرکت سے روکنے کے لیے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ ڈی پی او چکوال اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز دیگر پولیس افسران کے خلاف پٹیشن کی سماعت 7 ستمبر کو ہوگی صدر انصاف لائرز فورم اور بانی رہنماء پی ٹی آئی ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر پٹیشن پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اشرف ہفتہ کے روز سماعت کرینگے ملک شاہد اقبال نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ چکوال پولیس کارکنوں کو جلسہ میں شرکت سے روکنے کے لیے بلاجواز گرفتاریاں کر رہی ہے،پی ٹی آئی ورکرز اور سپورٹرز کو حراساں کیا جا رہا ہے،راجہ ہارون ارشاد جنجوعہ،چوہدری طلعت محمود،نعمان عادل اورنجم الحسن کاظمی ایڈوکیٹس پر مشتمل وکلاء پینل پٹیشن کی پیروی کر رہا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.