استقبال ربیع الاول کے حوالے سے ہیپینس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کینڈل واک کا اہتمام

 



چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) استقبال ربیع الاول کے حوالے سے ہیپینس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ظہیر احمد مغل بانی ہیپینس آرگنائزیشن کی رہائشگاہ پر کینڈل واک کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں کمسن بچوں اور بچیوں نے آقا کریم ﷺ کے ساتھ محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے شرکت کی۔کثیر تعداد میں بچوں نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید قیصر منیر نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں حضور ﷺ کی سیرت طیبہ سے منسوب سوال و جواب کا سیشن کیا اور بچوں کومفید معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر بچوں کو کڈز میلاد فیسٹول میں بھرپور شرکت کے لیے دعوت دی گئی اور بروقت رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.