چکوال کی ہونہار طالبہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پری انجینئرنگ گروپ میں راولپنڈی بورڈ ٹاپ کر لیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چکوال کی ہونہار طالبہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پری انجینئرنگ گروپ میں راولپنڈی بورڈ ٹاپ کر لیا۔رائل کالج چکوال کی سال دوئم کی طالبہ مہر بانو نے پری انجینئرنگ گروپ میں راولپنڈی بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مہر بانو معروف تعلیمی شخصیت راجہ ناصر سہیل پرنسپل فوجی فاﺅنڈیشن کالج مرید کیمپس چکوال کی صاحبزادی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں