عدالت کا پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں نہ کرنے کا حکم
چکوال ( ساجد بلوچ) پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء رہنماؤں ملک شاہد اقبال ایڈوکیٹ اور نیر عباس اعوان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت نے ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے چکوال پولیس کو ہمارے کارکنوں کو حراساں اور گرفتار کرنے سے روک دیا ہے عدالت کے اس فیصلے سے کارکنان بلا جھجک جلسے میں شرکت کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور کل جلسہ گاہ میں ضرور پہنچیں گے۔" پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد جلسے میں شرکت سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات زیر غور تھے، جن میں رات گئے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بھی شامل تھے۔ اس صورت حال کے پیش نظر انصاف لائرز فورم پنجاب نے عدالت سے رجوع کیا اور کارکنوں کے تحفظ کے لیے پٹیشنز دائر کیں۔ چکوال میں ہم نے بھی عدالت سے رجوع کیا جس پر چکوال پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ کسی کارکن کو جلسہ میں شرکت سے نہیں روکیں گے اور نہ ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ سیشن جج نے پولیس کو واضح حکم دیا کہ کارکنوں کو کسی بھی صورت جلسے میں شرکت سے نہ روکا جائے۔ وکلاء رہنماؤں نے عدالتی فیصلہ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور عدلیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
کوئی تبصرے نہیں