تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیا گیا
چکوال : تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ ریسکیو 15 سے شروع ہوئی اور تحصیل چوک چکوال پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی خاص بات مرد و خواتین کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں بچے بھی شامل تھے جو حضور نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار جھنڈے لہرا کر رہے تھے۔ ریلی پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ، تمام راستے لاوڈ سپیکر پر حضور نبی کریم ﷺ کی آمد باسعادت کی مناسبت سے نعتوں کا اہتممام کیا گیا جس پر شرکا جھومتے رہے ۔ ریلی میں گھڑ سوار بھی موجود تھے جبکہ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، رکشوں کی بہت بڑی تعداد بھی ریلی کا حصہ تھی۔ ریلی کے اختتام پر فاضل منہاج یونیورسٹی علامہ عاطف بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک ڈاکٹر طاہر القادری امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں میں حضور نبی کریم ﷺ کی محبت کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔ آقا ﷺ کی آمد اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے جو کے شکر میں ہم قرآن مجید کے حکم کے مطابق خرچ کرتے ہیں ۔ دعا کے ساتھ ریلی کا اختتام ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں