یوسی جسوال کی تاریخی ڈھوک بن امیر خاتون میں عقیقہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل

 


ملک دلفراز کے صاحبزادے ملک ذوہان احمد اور ملک فیاض کے صاحبزادے ملک حسن رضا کی رسم عقیقہ میں شہنشاہ تعمیرات ملک تنویر اسلم کی خصوصی شرکت


تحصیل چکوال اور چوآسیدن شاہ کےسنگم پر بزرگ سیاسی رہنماء ملک امداد سگھرال اور ملک ابرار حسین نے سیاسی،سماجی،مذہبی اور صحافتی شخصیات کا اکٹھ کرکے اپنا سیاسی لوہا علاقہ دھن کہون میں منوا لیا


ملک ابرار حسین کی صورت میں نوجوان سیاسی قیادت علاقہ کہون کیلٸے نیک شگون،مستقبل قریب میں ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،مخالفین میں ہڑبونگ ہماری ترقیاتی پروجیکٹس کے باعث مچ چکی ہے-ملک تنویر اسلم


انفراسٹرکچر ہو یا شعبہ تعلیم،پینے کے صاف پانی کے منصوبے ہو یا بے گھر افراد کیلٸے اپنا چھت،نادار بچیوں کیلٸے جہیز گفٹ ہو یا کسان کیلٸے سبسڈی اور زرعی مشینری کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ممبر صوباٸی اسمبلی


 سیاست کی ابتداء ملک تنویر اسلم کے سنگ کی اور ان کے زیر سایہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،اپنے دوستوں کے ہمراہ علاقاٸی خدمت اور ترقی کیلٸے کوٸی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے۔ملک ابرار حسین اور ملک امداد حسین کا خطاب


رسم عقیقہ میں مہمانوں کی تواضع انواع واقسام کے کھانا جات سے کی گٸی،قبل ازیں مہمانوں کا استقبال ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے کیا گیا


چوآسیدن شاہ!تحصیل چکوال اور چوآسیدن شاہ کے سنگم پر یونین کونسل جسوال کی ڈھوک بن امیر خاتون میں رسم عقیقہ کی تقریب سیاسی اجتماع کا روپ دھار گٸی،ملک دلفراز اور ملک فیاض کے صاحبزادوں ملک ذوہان اورملک حسن رضا کے عقیقہ کے موقع پر سدا بہار ممبر صوباٸی اسمبلی و ممبر پبلک اکاٶنٹس کمیٹی پنجاب لوکل گورنمنٹ ملک تنویر اسلم خصوصی شریک ہوٸے جبکہ علاقہ دھن کہون کی قدآور سیاسی،سماجی،مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بھی شرکت کی،اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں ملک تنویر اسلم اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وزیراعلی کی قیادت میں دن رات عوامی منصوبہ جات کی تکمیل کیلٸے کام کررہی ہے اورپسے ہوٸے طبقہ کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلٸے ہمت کارڈ،اپنا گھر اپنا چھت،مستحق بچیوں کیلٸے جہیز تحاٸف اور نقد رقم جیسے منصوبہ جات کو عملی شکل میں نافذ کردیا گیا ہے کسان کارڈ اور ٹریکٹر سکیم کے اجراء سے عام کاشتکار کو بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں انفراسٹرکچر کی تباہ حالی کو دیکھتے ہوٸے مرکزی سڑکوں کی تعمیر کیلٸے اربوں روپے کے ٹینڈر ہوچکےجبکہ رواں ماہ ان پر کام شروع ہوجاٸے گا قصبہ پڈھ،پریڑہ اور بادشاہ پورمیں پینے کے صاف پانی کیلٸے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر سپلاٸز پر کام شروع ہونے والا ہے ملک تنویر اسلم نے کہا کہ علاقہ کہون کی خوش قسمتی ہے کہ ملک ابرار کی صورت میں انہیں نوجوان قیادت ملی جس سے مستقبل قریب میں مجھے بھی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اپنے خطاب میں میزبان ملک ابرار کا کہنا تھا کہ ملک تنویر اسلم کی سیاست سے متاثر ہو کر میدان سیاست میں قدم رکھا اور قلیل عرصہ میں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا علاقاٸی خدمت کیلٸے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گےتقریب میں راجہ حامدنواز ڈنڈوت،راجہ یونس،راجہ طاہرفیروز نمبردار،انسپکٹر راجہ عماداسلم،راجہ عصمت وٹلی،ڈی ایس پی(ر) چوہدری افتخار،سابق چئیرمین چوہدری بشیر گجر،سابق چئیرمین چوہدری شفقت(یو سی جسوال)،چوہدری جہاندار گجر،راجہ راشداقبال،ملک اللہ دتہ AD،ملک منیر،ملک رفاقت مالی،ملک نصیر مالی،ملک سلیم،صوبیدار ملک امیر،ملک شہزاد الہی وعولہ،راجہ عدنان باشاہ پور،ملک ایاز،ملک زبیر،ملک فیاض چئرمین انجمن تاجران چوآسیدن شاہ،ملک عثمان AFC دوالمیال،سابق چٸیرمین چوہدری منصف خان پڈھ،ملک امیر رتوچھہ،راجہ ظفراللہ رتوچھہ،ملک تصور رتوچھہ،خان نعیم احمد خان بشارت،ملک فیصل پنجاب پولیس،چوہدری ظہیر،ملک خورشید بشارت،یونائیٹڈ پریس کلب (ر) کےصدر حاجی ظفرساغر،جنرل سیکرٹری راجہ برہان غنی،ملک طارق،حکیم مقصودجراح،خاور شہزاد اعوان،راجہ عدنان سیکرٹری یونین کونسل ڈنڈوٹ،سید غضنفر شاہ(TMA)،ملک اصغر حیدری دوالمیال،ملک مظہر بنگلہ،ملک خورشید بنگلہ،ملک محمود جھاٹلہ،ٹھیکیدارملک عابد،ملک شفیق دوالمیال،ملک ادریس بڈھیال،سید تجمل شاہ تترال،ملک علی ملکال،ملک سلمان ایلیٹ فورس دوالمیال،ملک افسر ملکال،ملک عرفان،ملک منان دوالمیال،ملک فیصل فیصی،ملک عنصر بلوچ دوالمیال،ملک نعیم،ملک ادریس ڈھوڈر دوالمیال،رضا ملک سرگودھا،ملک مجتبی،جبار کھوکھر،سید عابد شاہ ڈھریالہ کہون،ملک خالد نمبردار،ملک محمود پٹواری،ملک اعجاز قیوم،ملک شوکت،ملک فرخ اعوان،ملک ادیب،ملک ارشد ارڑ،ملک وقار نیازی،ملک عون نیازی،ملک ساجد،ملک شفیق ارڑ،خان دلاور خان تھوہا محرم،راجہ کامران مگھال پنجاب پولیس،نمبردار ملک امیر مگھال،ملک مجتبی مگھال،یونین کونسل جسوال سے چئیرمین چوہدری شفقت،چوہدری الفت،سابقہ ڈی او ایجوکیشن ملک اصغر،چوہدری ظفر ہجیال،ملک فتح محمد،خادم حسین شاہ(شاہ سید بلہو)،نائب ناظم فیاض سوہاوہ،سیداعجاز حسین شاہ،انسپکٹرحیدر عباس جسوال،ملک حسن جھاٹلہ،تصور حسین ڈھوک ٹالیاں،مرزا احسان،چوہدری جمشید،ملک اشرف،خضر حیات,ملک یعقوب نمبردار،ملک شاہد(ملک اسد)ڈھوک بن امیر خاتون،ملک سلیم(ملک غلام رسول)،ملک حاجی عابد،ملک دلدار،حاجی احمد خان ملک خضر،اور ملک شاہد بھلیال،ملک ساجد سیتھی،ملک دلاور وسنال نے بھی شرکت کی آخر میں مہمانوں کی تواضع انواع واقسام کے کھانوں سے کی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.