محلہ بستی اللہ والی چکوال مین چوک کے اندر ایک ماہ میں مسلسل چوتھی مرتبہ نامعلوم افراد پندرہ دکانوں کے تالوں میں ایلفی ڈال کر فرار

 


چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) پہلی دفعہ 11 اور 12 ستمبر کی درمیانی رات، دوسری دفعہ 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی رات، تیسری دفعہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی رات راجہ ڈیری اینڈ کریانہ سٹور، لارڈز ٹیلرنگ شاپ، العمران الیکٹرک شاپ، جینٹلمین باربر شاپ، احمد ٹریڈرز، ڈریم انٹرنیٹ سروسز، النور منیجمنٹ، لجپال برڈز شاپ، غلام عباس ہئیر ڈریسر، تندور شاپ اور ٹیوشن سنٹر کے تالوں میں ایلفی ڈال کر دکان داروں کو پریشان کیا گیا۔


گزشتہ رات نا معلوم افراد لجپال برڈ شاپ، احمد ٹریڈرز، مسجد بستی اللہ والی کے سامنے جاوید جنرل سٹور کے دو تالوں محمد علی ونڈ سکرین ماسٹر کے تین تالوں میں ایلفی ڈال کر فرار ہو گئے


جب دکان دار حضرات صبح سویرے اپنی دکانوں پر پہنچے تو تالے توڑ کر دکانوں کو کھولا گیا، دکانداروں نے تالے ہاتھوں میں اٹھا کر خوب احتجاج کیا اور چکوال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بستی اللہ والی چکوال میں رات کو پولیس گشت بڑھایا جائے تاکہ یہ چھوٹی سی واردات کسی بڑی وادات کا پیش خیمہ ثابت نہ ہو۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.