کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے والے لوہیسر کے مغویوں کی بازیابی میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے والے قصبہ لوہیسر کے مغویوں کی بازیابی میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔عرفان اور عمران کا ملتان میں ایک ٹریکٹر کی خریداری کے سلسلہ میں کسی پارٹی سے رابطہ ہوا۔ مزکورہ دونوں افراد 2 اکتوبر کی شب چکوال سے ملتان روانہ ہوئے۔وہاں پہنچنے کے بعد انہیں ڈیرہ اسماعیل خان بلایا گیا جہاں سے ڈاکو انہیں اغوا کرکے اپنے علاقے میں لے گئے جو کہ اب گھوٹکی بتایا جارہا ہے۔ڈاکوؤں نے ایک مغوی سے اس کے اہل خانہ کو فون کروایا جس میں ایک کروڑ تاوان کے بدلے رہا کرنے کا کہا گیا ہے۔ان مغویوں کے بارے میں تھانہ ڈھڈیال رابطہ کیا گیاہے لیکن پولیس کی جانب سے انہیں علاقہ،حدود اور دیگر قانونی بےچیدگیوں کا بتایا گیا ہے اور 8 روز گزرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہےجبکہ مغویوں کے لواحقین بھی اس مالی پوزیشن میں نہیں کہ ان کے لیے تاوان کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔علاقہ میں مغویوں کے بارے میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.