دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائیں جائیں، جنرل(ر)عبدالقیوم
ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے پیچھے ہندوستا ن کا ہاتھ ہے، ہندوستان کے آئین میں تبدیلیوں سے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوںعوام کے حق رائے دہی کو نہیں چھینا جاسکتا، صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کا خطاب
میر پورلیفٹینٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نے پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے پیچھے بھی ہندوستا ن کا ہاتھ ہے، دہشتگردوں کو کم سے کم وقت میں مثالی سزا دینے کیلئے ان کے مقدمات خاص فوجی عدالتوں میں چلائیں جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ سینٹر لیفٹینٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے میرپور آزادکشمیر میں سابقہ فوجیوں اور صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا ہندوستان کے آئین میں تبدیلیوں سے لاکھوں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق رائے دہی کو نہیں چھینا جاسکتا ، 27اکتوبر 1947کو اس لئے سیاہ ترین دن گردانہ جاتا ہے چونکہ اس دن ہندوستان نے اپنی افواج کو کشمیر میں داخل کرکے لوگوں کے حق خودارادیت کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالا ، ایکس سروس مین سوسائٹی کے تمام ممبران اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستا نی آئین میں غیر قانونی تبدیلیوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی حالیہ انتخابات مسترد کر دیاہے ، جنرل (ر)عبدالقیوم نے آزادکشمیر کے ان نہتے عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا جو لائن آف کنٹرول کے پاس بستے ہیں، اور آئے دن ہندوستانی فوجیوں کی جارحیت کا سامنا کرتے ہیں، صدر ایکس سروس مین سوسائٹی جنرل(ر) عبدالقیوم نے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی اور کہا کہ ان دہشتگردوں کے پیچھے بھی ہندوستا ن کا ہاتھ ہے ، انہوں نے زوردار طریقے سے کہا کہ دہشتگردوں کو کم سے کم وقت میں مثالی سزا دینے کیلئے آئین میں تبدیلی سے دہشتگردوں کے مقدمات خاص فوجی عدالتوں میں چلائیں جائیں ، ماضی میں فوجی عدالتوں سے سزایافتہ درندے عام عدالتوں سے ضمانتوں پر رہا ہوئے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔
کوئی تبصرے نہیں