راجہ شہزاد حمید اور راجہ عبدالرﺅف کے دادا کی وفات پر اظہار تعزیت

 


چکوال۔معروف پراپرٹی ڈیلر و سماجی شخصیت حاجی راجہ عبدالحمید کے والد اورمعروف صحافیوں راجہ شہزاد حمید اور قطر میں مقیم راجہ عبدالرﺅف کے دادا کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات ،صحافی برادری اور عمائدین علاقہ کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی ،انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ چوہدری سلطان شہریار ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد خان ،سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری قمر شدیال، نے مرحوم کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ دریں اثناءریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور منہاس،ضلعی صدر ڈاکٹر اعجاز محمود، جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار ڈھکو، تحصیل صدر ثقلین یٰسین، تحصیل جنرل سیکرٹری فیصل انور، سینئر وائس چیئرمین طارق مرتضیٰ ہاشمی ،مائرز گروپ کے آرٹ ایڈیٹر محمدعقیل اور دیگر نے راجہ عبدالحمید ،راجہ شہزاد حمید ،راجہ عبدالرﺅف، اور دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.