چکوال کے نوجوان طالب علم نے ہانگ کانگ میں یونیورسٹی میں میڈل جیت لیا
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر) قصبہ اوڈھروال سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم نے ہانگ کانگ میں یونیورسٹی میں میڈل جیت کر ضلع چکوال اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔محمد معارج حیدر جو کہ قبل ازیں سٹی سکول چکوال میں زیر تعلیم رہا جہاں پر اس نے متعدد تعلیمی ریکارڈ قائم کیے۔بعد ازاں اس نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں داخلہ لے لیا جہاں پر شاندار تعلیمی اعزاز حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محمد معارج حیدر کو گزشتہ روز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں تعلیمی اعزاز پر میڈل سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ محمد معارج حیدر ،حیدر ائیر ٹریول کے عدنان حیدر اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر سجاد حیدرایڈووکیت ہائی کورٹ کے بھانجے ہیں۔ہانگ کانگ میں دنیا نیوز کے کنٹری بیوروچیف چوہدری طاہر اقبال جن کاتعلق چکوال کے قصبہ تھنیل فتوحی سے ہے ہونہار طالب علم کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں