ڈی پی او عبدالواحد محمود کا جامع مسجد محمدیہ غوثیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالواحد محمود نے جامع مسجد محمدیہ غوثیہ تھنیل پھاٹک المعروف مسجد مولوی عرفان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،نمازجمعہ کے اجتماع کے موقع پر مولا نا محمد ماجد صبورخطیب مسجد مولوی عرفان کی زیر سرپرستی لوگوں کے مسائل سنے اور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہا کہ نمازجمعہ کے اجتماعات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔مولانا محمد ماجد صبور اور دیگر عوام اہلسنت نے کھلی کچہری کے اقدام کو سراہا۔
کوئی تبصرے نہیں