حاجی محمد خان منہاس کے صاحبزادے محمد ہادی رضا منہاس کوسپرد خاک کردیا گیا
ڈھڈیال (مسرت جعفری) حاجی محمد خان منہاس کے صاحبزادے کلاس دہم کے طالب علم محمد ہادی رضا منہاس کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ریلوے گراؤنڈ میں مولانا محی الدین کاظم کی اقتداء میں ادا کی گئی جس میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سابق ناظم رانا بشیر سراج، ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر، بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام رضا جعفری، صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان، ساجد حسین گوندل، الفت عباس جعفری آڈٹ آفیسر، چوہدری ظفر سانگ کلاں، سید عباس علی شاہ، مولانا نصیر حیدر، مولانا عمران مہدی، قاری الفت عباس، مولانا حسن عباس، حاجی افتخار حسین گوندل، حاجی تنویر حسین تنی، رانا اختر عزیز، سیٹھ عدیل احمد کے علاؤہ انکے کلاس فیلوز اور کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ محمد ہادی رضا منہاس ڈینگی کے عارضے میں مبتلا تھے اور پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے۔
کوئی تبصرے نہیں