دوریاں نزدیکیوں میں تبدیل ہو گئیں
کپتان "ایگل کبڈی کلب تلہ گنگ" استاد وحید احمد اعوان جو آج کل "سدا بہار کب گروپ" (طارق ہسولہ) کی طرف سے بھی کھیل رہے ہیں اور بانی "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" استاد محمد گلفراز پاشا سہگل آباد کے درمیان ایک سال کی دوری کے بعد راضی نامہ طے پا گیا
چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) آج نثار ہوٹل چکوال میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" کے استاد محمد گلفراز پاشا سہگل آباد، چوہدری ارشد محمود 1122، اناؤنسر چوہدری غلام عباس چتال اور "سدا بہار کبڈی گروپ" (طارق ہسولہ) کے چوہدری شیر الطاف جمالوال، چوہدری رستم بیگ ہسولہ، استاد وحید احمد اعوان شریک ہوئے۔
گلفراز پاشا اور وحید اعوان کے درمیان گزشتہ ایک سال سے آپس میں ناراضگی چل رہںی تھی جسے ختم کروانے میں "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" کے چوہدری ارشد 1122، اناؤنسر "آواز چکوال" چوہدری قیصر منگن اور "سدا بہار کبڈی گروپ" (طارق ہسولہ) کے چوہدری شیر الطاف، چوہدری رستم بیگ نے اہم کردار ادا کیا، ان کی ایک سال کی دوری کو ختم کر کے انہیں پھر سے ایک کر دیا۔
اس موقع پر "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" اور "سدا بہار کبڈی گروپ" (طارق ہسولہ) کے عہدیداران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آپس کے باہمی اختلافات بھلا کر ضلع چکوال کی کبڈی کو پروموٹ کیا جائے گا اور 3 نومبر 2024ء بروز اتوار کو سہگل آباد کے مقام پر ہونے والے کبڈی میچ میں چیف آرگنائزر گلفراز پاشا کا بھرپور ساتھ دے کر اسے کامیاب بنایا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں