ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ کے خلاف جھوٹے مقدمے کے خلاف وکلاءبرادری سراپا احتجاج بن گئی

 

تھانہ صدر چکوال میں سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ کے خلاف جھوٹے مقدمے کے خلاف وکلاءبرادری سراپا احتجاج بن گئی اور بدھ کے روز عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کا ہنگامی اجلاس صدر بار امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں معزز ممبر بار ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ صدر چکوال میں جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور ضلعی انتظامیہ کو دو دن کا الٹی میٹم دے دیا اجلاس سے ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ کے علاوہ صدر بار امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ، نائب صدر چوہدری فیصل کہوٹ ایڈووکیٹ، سابق صدر ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ، سابق صدر چوہدری محمد ذبیر ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طلعت محمود ایڈووکیٹ، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نیر اعوان ایڈووکیٹ، سید اعجاز حسین ہمدانی ایڈووکیٹ، سید نجم الحسن کاظمی ایڈووکیٹ، ملک قاسم حسین اعوان ایڈووکیٹ نے خطاب کیا تمام ممبران بار نے ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور ہر فورم پر ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔


ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کی جنرل باڈی اجلاس وکلاء رہنماﺅں کے خطاب کی چیدہ چیدہ باتیں

چوری قتل و غارت ڈکیتی کے جرائم میں بے پناہ اضافہ ، ڈی پی او چکوال کا جہلم میں میرج ہال اور دیگر کارنامے ہی ان کا حسن کمال ہے باقی ضلع میں کوئی امن و امان نہیں۔ملک نیئر عباس ایڈووکیٹ سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان

ڈسٹرکٹ بار ہماری ماں ہے اور ہماری عزت اور شان ہے۔پریس کانفرنس اور قرارداد کے ذریعے ڈی پی او چکوال کے جھوٹے مقدمہ کا پول کھول دیا جائے۔ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال

مسلم لیگ ن لائرز فورم ضلع چکوال کے صدر چوہدری غلام جیلانی ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو قرارداد بھجوانے کی تجویز پیش کر دی۔

 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے اور DPO چکوال کے پاس بار کی ایگزیکٹو نہ جائے۔بلکہ بار میں بیٹھ کر مسائل حل کیے جائیں اور DPO کے سہولت کاروں کا بھی محاسبہ کیا جائے۔ملک قاسم حسین اعوان ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ بار چکوال جنرل باڈی اجلاس میں خطاب اور تجویز

گزشتہ روز ہائیکورٹ میں جسٹس وقاص رو¿ف مرزا کے پاس ڈی سی اور ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت تھی جس میں انہوں نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلی پنجاب کو لکھتے ہیں کہ ضلع چکوال میں کیسے ڈی پی او اور ڈی سی تعینات ہیں۔سید اعجاز حسین شاہ ہمدانی ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ بار چکوال جنرل باڈی اجلاس سے خطاب

پولیس کے خلاف 155 سی اور 22A.22B کے تحت درخواستیں دائر کی جائیں۔چوہدری طلعت محمود ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چکوال کا ڈسٹرکٹ بار چکوال جنرل باڈی اجلاس میں خطاب

 ڈسٹرکٹ بار کے کالے کوٹ اور ممبران کا تحفظ کرنا ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے اور وہ پوری کی جائے گی۔اگر ایگزیکٹو اپنے ممبران کا تحفظ نہیں کر سکتی ہے تو پھر ایسی ایگزیکٹو کی کسی کو کوئی ضرورت نہیں۔خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کا جنرل باڈی اجلاس میں خطاب

 قرارداد اور ہڑتال جھوٹے مقدمات کا راستہ نہیں روک سکتی، عملی طور پر اقدامات وقت کی ضرورت ہے تفتیشی آفیسر سمیت ذمہ داران کے ڈسٹرکٹ بار میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔سید نجم الحسن کاظمی ایڈوکیٹ کا ڈسٹرکٹ بار چکوال کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب

آج ڈسٹرکٹ بار کی مکمل ہڑتال ہے۔اگلے مرحلہ میں ہائیکورٹ بار اور پنجاب بار کونسل کی ہڑتال ہوگی۔صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ کا جنرل باڈی اجلاس سے خطاب

 چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا تو اس پر معاملہ DPO کے نوٹس میں لایا گیا تو DPO نے خود معافی مانگی۔امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال کا جنرل باڈی اجلاس میں اظہار خیال۔۔

 ڈی پی او چکوال کو ضلع بدر کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں ملک زعفران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے اخراج کا مطالبہ کرتے ہیں جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والے اور غلط احکامات کو ماننے والے تفتیشی کا ڈسٹرکٹ بار میں داخلہ بند کرتے ہیں اور اسکے خلاف 155c کی ایف آئی آر کا اندراج کروائیں گے

سرکاری وردی اور سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے اور ذاتی عناد پورا کیا جا رہا ہے نائب صدر فیصل کہوٹ کا جنرل باڈی اجلاس سے خطاب

ایف آئی آر کے بعد عبوری ضمانت کروانا قانونی تقاضہ ہے اس لئے تجویز ہے کہ قانونی مرحلہ پورا کیا جائے اور 48 گھنٹے کے اندر مقدمہ خارج کیا جائے۔

امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال کا جنرل باڈی اجلاس سے خطاب

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.