جماعت اسلامی چکوال کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موٹرسائیکل ریلی

 


جماعت اسلامی چکوال کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موٹرسائیکل ریلی نکالی ،جماعت اسلامی کے کارکنان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ اور لبنان کے مسلمانوں کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی قاضی سروس سٹیشن سے شروع ہوئی جس میں حرا سیکنڈری سکول ،حرا مونٹیسوری سکول اور سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔حرا سکول کے ڈائریکٹر نعمان ظفر اور حرا مونٹیسوری سکول کے صداقت گوندل کے علاوہ جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.