چکوال:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن چکوال کے زیرِ اہتمام فلسطین کی عوام کیساتھ اظہارِ یکجہتی

 



چکوال:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن چکوال کے زیرِ اہتمام فلسطین کی عوام کے ساتھ اظہارِ یک جہتی اور غزہ پر اسرائیل کے ظلم و ستم کا افسوسناک سال مکمل ہونے پرنجی تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے احتجاجی ریلی نکالی ریلیوں کے شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینر اٹھا رکھے تھے انہوں نے ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے لگائے ریلی شہداءپارک سے شروع ہوئی اور کلمہ چوک پر اختتام پزیر ہو گئی مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اورنہتے فلسطینی عوام پر بمباری کے خلاف نعرے بازی کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ قید خانے میں تبدیل ہو چکا ، نہتے لوگوں کا قتل عام جاری ہے ، انسانی حقوق پر واویلا کرنے والی تنظیمیں 45 ہزار شہادتوں پر دم سادھے بیٹھی ہیں،اسرائیلی اور امریکی حکمران سن لیں پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایپسما چکوال کے ضلعی صدر چوہدری معین اکرم نے فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ اسرائیل کی طرف سے جاری ظلم و ستم اور انسانیت سوز سلوک اور رویے کی بھرپور مزمت کی۔ اور طلباءسے اس بات پر عہد لیا کہ وہ سب سائنس اور ٹیکنالوجی میں زیادہ سے زیادہ مہارت حاصل کریں۔ تاکہ ہم اقوام عالم میں اپنا مقام اس قدر بلند کر لیں کہ کوئی بھی ہمارے مسلمان بھائیوں پر میلی نگاہ بھی نہ ڈال سکے۔ کیونکہ دنیاانہی اقوام کی بات سنتی ہے جو اس شعبہ میں آگے ہیں سینئر نائب صدر چوہدری غفران عمر کہوٹ اور نائب صدرمحمد علی مختار اعوان کا کہنا تھا کہ غزہ پر صیہونی مظالم نے اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا پر بے نقاب کر دیا ہے۔ اور افسوس امرکی بات تو یہ ہے کہ سب کچھ دیکھتے اور سنتے ہوئے بھی اقوام عالم اسرائیل کو روکنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو رہے۔ریلی میں شرکت کرنے والے سکولوں میں دارارقم سکول، دی ارقم سکول، امیر انٹرنیشنل سکول،وی آئی پی سکول، حرا مونٹیسوری سکول کالج روڈ، حرا سیکنڈری سکول تلہ گنگ روڑ، نوبل ہاﺅس سکول ، سمارٹ سکول، اور دیگر سکولوں کے مالکان، اساتذہ اور طلبا وطالبات نے فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کا اظہار قابلِ دید اور قابلِ ستائش تھا۔ریلی کا انعقاد کامیاب بنانے پر ایپسما کے ضلعی صدر چوہدری معین اکرم نے سینئر نائب صدر چوہدری غفران عمر، نائب صدور محمد علی مختار اور چوہدری امیر تیمور، ضلعی جنرل سیکرٹری زوہیب ابرار، ضلعی سیکرٹری فنانس سیکرٹری سعادت علی کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.