تحصیل آفس چکوال اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر اشٹام فروش کا مکمل قبضہ

 


چکوال( عبدالغفور منہاس) چراغ تلے اندھیرا ،اسسٹنٹ کمشنر آفس اورتحصیل آفس چکوال پر اشٹام فروش کے مبینہ قبضے اور سائلین سے بھاری رقوم بٹورنے پر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ تحصیل آفس چکوال اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر اشٹام فروش کا مکمل قبضہ ہے ۔صبح سرکاری دفاتر کھلنے سے لے کر بند ہونے تک مذکورہ اشٹام فروش تحصیل آفس میں موجود رہتا ہے اسے تحصیلدار کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ۔ اشٹام فروش کا تحصیل آفس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی لینا دینا نہیں مگر ہر وقت اس کی وہاں موجودگی اسسٹنٹ کمشنر، رجسٹرار ،تحصیلداراور دیگر افسران کے لیے کھلا چیلنج ہے جو سب کچھ دیکھنے کے باوجود کاروائی نہیں کرتے اور تحصیل آفس آنے والے متعدد سائلین روزانہ اپنے مسائل کے حل اور معاملات کے لےے اس کی خدمات حاصل کرتے ہیں جو غریب سائلین سے بھاری رقوم بٹور کر ان کی چمڑی تک ادھیڑ لیتاہے۔مذکورہ اشٹام فروش کے خلاف پہلے بھی درخواستیں دی گئیں مگر بااثر ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی،عوام کا مطالبہ ہے کہ تحصیل آفس میں ٹاﺅٹ مافیا اور اشٹام فروشوں کی داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.