ضلع چکوال میں اعلی تعلیم کے لیے معیاری یونیورسٹی کھولنے کے خواہاں ہیں،راجہ وقاص احمد

 


ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کی تعلیمی خدمات کے معترف ہیں ۔ ڈائریکٹر سپیریئر یونیورسٹی سرگودہا


چکوال (خصوصی رپورٹ) گزشتہ روز ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کے ڈائریکٹر راجہ وقاص احمد نے چکوال کے معروف تعلیمی درسگاہوں کے پرنسپل کے ساتھ سپیریئر یونیورسٹی سرگودھا کا دورہ کیا ۔ وہاں الباقیو پبلشر کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر راشد نے اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس اور سکول ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے جامع لیکچر دیا ۔ راجہ وقاص احمد ڈائریکٹر ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان نے سپیریئر یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا ۔ چکوال سے معروف سکول سربراہان نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔ جن میں شیخ عرفان ایئر بورن سکول' پروفیسر زاہد بشیر راجہ حرا سکول دیئوال' سعید نوابی اسلام اباد ماڈل سکول سہگل اباد ' زکریا فاؤنڈیشن سکول جنگا ' النور سکول تھرپال ' ایم اے جناح سکول سسٹم چکوال ' برائٹ ویژن سکول کوٹ چوہدریاں ' جوہر ماڈل سکول چکوال ' شائننگ سٹار سکول بھگوال ' گلوبل ولج سکول سانگ' دار ارقم سکول ملہال' ایپیکس سکول جھامرہ ' نیکسس سکول بھون ممتاز فاؤنڈیشن سکول منگوال میری ڈیئینٹ پبلک سکول فرید کسر' راجہ حارث بیدار 'محمد متین مظہر ' حافظ عدنان سیالوی ڈاکٹر راشد' محمد یاسین الباقیو پبلشرز اور سپیریئر یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل راجہ وقاص احمد اسلام اباد کی نجی جامعات سے بھی اسی سلسلے میں میٹنگ کر چکے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.