بستی اللہ والی چکوال میں محفل میلاد مصطفٰے ﷺ کا انعقاد اور عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت
چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) بستی اللہ والی چکوال میں ایک عالیشان محفل میلاد مصطفٰے ﷺ کا انعقاد برائے ایصال ثواب عبدالمعید مرحوم، زوجہ و حاجی غلام محمد مرحومین، ہمشیرہ مرحومہ راجہ عبدالرحمٰن، راجہ محمد فاروق، بیگم و حاجی چوہدری غلام محمد مرحومین والدین چوہدری آصف محمود طاہر کہوٹ اور زوجہ مرحومہ چوہدری نیر محمود کہوٹ کیا گیا۔
اس خوبصورت محفل میلاد مصطفٰے ﷺ کا اہتمام راجہ ڈیری اینڈ جنرل سٹور، راجہ محمد فاروق، راجہ محمد حدید فاروق، راجہ محمد شہیر فاروق، چوہدری محمد حیات کہوٹ، چوہدری نیر محمود کہوٹ اور چوہدری آصف محمود طاہر کہوٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
محفل میلاد مصطفٰے ﷺ کی صدارت حضرت علامہ مولانا پیر سید زوہیب الحسن شاہ نے کی، نقابت کے فرائض حافظ علی اصغر سیالوی نے سرانجام دیے اور تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ محمد عبداللہ طاہر نے حاصل کیا۔
ثناء خوان مصطفٰے ﷺ حافظ محمد عثمان، حافظ عبدالباسط سیالوی، اور محمد شاہجہاں الخیری نے حضور ﷺ کی شان میں خوبصورت الفاظ کے پھول بکھیرے اور حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا۔
خصوصی خطاب کی ذمہ داری حضرت علامہ مولانا اویس مرتضٰی نوری اوکاڑہ کی تھی جو انہوں نے کماحقہ انتہائی احسن انداز میں نبھائی اور آمد رسول ﷺ انتہائی خوبصورت انداز میں بیان کی بلکہ ساتھ ساتھ شریعت کے تقاضوں اور ہماری کوتاہیوں اور ان کے حل پر بھی مفصل گفتگو فرمائی۔
مفتی قاری توقیر حسین لودھی نے بھی انتہائی مختصر مگر مدلل گفتگو سے حاضرین محفل کی راہنمائی فرمائی، انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے سٹیج، لائٹنگ اور ساونڈ سسٹم کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔
آخر میں راجہ محمد فاروق ان کے صاحبزادگان اور چوہدری آصف محمود طاہر کہوٹ ان کے برادران کی طرف سے خصوصی اور وسیع لنگر کا اہتمام تھا، تمام انتظامیہ کمیٹی اس قدر خوب صورت، روحانیت سے بھرپور بزم سجانے پہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
کوئی تبصرے نہیں