سینئر ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملہال مغلاں، مسز ظہور النساء نازش ریٹائر ہو گئیں
سینئر ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملہال مغلاں، مسز ظہور النساء نازش ریٹائر ہو گئیں۔معاون فاؤنڈیشن کی طرف سے آپ کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔بلال شبیر بطور کوآرڈینیٹر معاون فاؤنڈیشن بہترین کارکردگی کے اعتراف میں گورنمنٹ ہائی سکول ملہال مغلاں کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔
ممتاز ماہر تعلیم ظہور النسا نازش جو کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں مختلف اعلی عہدوں پر فائز رہیں، 32 سال محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دینے کے بعد 16 نومبر 2024 کو ریٹائر ہوگئیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے آپ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملہال مغلاں میں بطور سینئر ہیڈ مسٹرس فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملہال مغلاں میں آپ کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول ٹیچنگ سٹاف اور محکمہ تعلیم کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ مسز ظہور النساء نازش کی فیملی میں سے ان کے شریک سفر، قاضی وحید الدین طاہر، بیٹے ڈاکٹر قاضی شاہ زیب الدین حمزہ، بیٹی اور بہن ہیڈمسٹریس ایلیمینٹری سکول چوہان عفت ظہور نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈم صاحبہ کا کہنا تھا کہ 32 سال کے طویل سفر میں یہی کوشش رہی کہ طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی ہو۔ میں حسین یادوں کے ساتھ رخصت ہو رہی ہوں اور اپنی طالبات اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس سفر میں بھر پور ساتھ دیا۔ تقریب کے دوران آپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے معاون فائونڈیشن کی طرف سے آپ کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر شیلڈ پیش کی گئی اور اسی دوران معاون فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر بلال شبیر کو گورنمنٹ ہائی سکول ملہال مغلاں کی طرف سے سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں