چکوال شہر اور حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے، چوہدری سلطان حیدر علی

 


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال شہر سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد نے لاہور میں پارلیمانی سیکرٹری چیف منسٹر معائنہ ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور شہر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان نے یقین دہانی کرائی کہ چکوال شہر اور حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے۔ چوہدری سلطان حیدر علی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیںاور ان کے حل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.