دھنی ویلفیئر آرگنائزیشن چکوال نے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا
چکوال۔دھنی ویلفیئر آرگنائزیشن چکوال نے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے طلباءونگز کے کارکنان اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ طلباءو طالبات نے تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ طلباءو طالبات نے صحت ،تعلیم ،بے روزگاری ، مہنگائی ،سوئی گیس ،منشیات ،مین شاہراہ کی مرمتی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ ترتیب دیا اوررکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال و انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ چوہدری سلطان شہریار علی خان کو پیش کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،دھنی ویلفیئر آرگنائزیشن آل پوٹھوہار ریجنل الائنس نیٹ ورک کا ممبر ہے جس کا انتظام ایس ایس ڈی او چلا رہی ہے ۔ایس ایس ڈی او کی نمائندگی انیلہ حضرت اور آل پوٹھوہار ریجنل الائنس نیٹ ورک کے کنوینئر سید نجم الثاقب ہمدانی جبکہ دھنی ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر علی احمد شریک ہوئے۔
کوئی تبصرے نہیں