شہداءپارک چکوال میں بچوں کے لیے پلے ایریا بنا دیا گیا
چکوال۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم ،چوہدری سلطان حیدر علی خان کی ہدایت پر شہداءپارک چکوال میں بچوں کے لیے پلے ایریا بنا دیا گیا، جہاں پر مختلف قسم کے جھولے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔ شہداءپارک میں بچوں کے لیے پلے ایریا کا مطالبہ شہری حلقوںکی طرف سے کیا جا رہا تھا۔ جس پر چوہدری سلطان حیدر علی خان نے شہداءپارک میں پلے ایریا بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔ گزشتہ روز شہداءپارک میں مختلف قسم کے جھولے لگا دئیے گئے ہیں پلے کڈز زون کا باقاعدہ افتتاح انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ چوہدری سلطان شہریار نے کیا اس موقع پر سابق چئیرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال فیاض ہاشمی، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد منشا، سابق کونسلرز ڈاکٹر عبدالخالق، عابد حسین منہاس، مقبول احمد، ملک عبدالرشید، راجہ قدیر، خالد بٹ، ٹھیکیدار ظفر،اور ندیم نجمی بھی موجود تھے۔ شہریوں نے خصوصاً بچوں نے چوہدری سلطان حیدر علی خان کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں