ہیلپنگ ہینڈ چکوال کے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کا سالانہ میڈیکل چیک اپ مکمل
چکوال (نامہ نگار ) ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ چکوال کے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام میں رجسٹرڈ منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں اور بچیوں کا سالانہ میڈیکل چیک اپ ری ہیب سنٹر چکوال میں رکھا گیا۔ میڈیکل چیک اپ میں منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام میں رجسٹرڈ 200 بچوں اور بچیوں کا مکمل بنیادی میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ساتھ ہی انکو مفت ادویات بھی ادارے کے جانب سے ہی مہیا کی گئیں۔ ایریا منیجر ہیلپنگ ہینڈ نارتھ پنجاب محمد ندیم نے بھی میڈیکل چیک اپ کا معائنہ کیا، بچوں کے چیک اپ سے متعلق تمام سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ڈاکٹر بشری صلاح الدین میڈیکل سپیشلسٹ نے تمام بچوں کا معائنہ کیا اور ادویات کے ساتھ ساتھ والدین کو مختلف وبائی امراض سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔ منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام میں رجسٹرڈ بچوں کے والدین نے ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ ادا کیا جس کی مدد کے باعث منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کی بحالی پر بہترین انداز میں کام ہو رہا ہے۔ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ہیلپنگ ہینڈ چکوال ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں