واپڈا ہائیڈرو یونین سرکل آفس چکوال کے وائس چئیرمین ارتضٰی احمد رشتہ ازدواجیت سے منسلک ہو گئے
واپڈا ہائیڈرو یونین سرکل آفس چکوال کے وائس چئیرمین ارتضٰی احمد رشتہ ازدواجیت سے منسلک ہو گئے۔ چک عمراکے ارتضٰی احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے گزشتہ روز انکے دعوت ولیمہ میں شہر بھر کی معروف کاروباری،دینی،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی تاہم آئیسکو واپڈا چکوال سے ہائیڈرو یونین چکوال سرکل کے زونل چئیرمین ملک خالد محمود کے ساتھ ہائیڈرویونین کے دیگر عہدران اور آئیسکو ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ارتضٰی احمد سابق واپڈا ایمپلائی مقصود حسین (مرحوم)چک عمرا کے صاحبزادے ہیں اس موقع پر دعوت ولیمہ میں شریک انکے احباب نے ان کو شادی کی مبارک باد پیش کی اور انکی باقی ماندہ زندگی کے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں