چوہدری اظہر محمود چکرال چکوال پہنچ گئے
چیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم، انسان دوست،مہربان،ہردلعزیزرہنماء چوہدری اظہر محمود چکرال چکوال پہنچ گئے برمنگھم سے روانگی کے وقت چوہدری گل محمد چکرال،چوہدری عارف اقبال،ملک فتح خان اور دیگر ساتھیوں نے انہیں الوداع کیا چوہدری اظہر چکرال کا برمنگھم کے معروف سولی ہل ہسپتال میں موزی مرض کینسر کا آپریشن ہوا تھا جو انتہائی کامیاب رہا ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھاگزشتہ روز ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دیدی جس پر وہ چکوال پینچ گئے ہیں گزشتہ روز معروف انسان دوست شخصیت اور سینئر معالج ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اور سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس عبدالغفورمنہاس نے چکرال کا دورہ کیا اور چوہدری اظہرمحمود چکرال کی عیادت کی انکی صحت یابی کی دعااور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں