لاوہ :دیہی مرکز صحت کوٹ قاضی میں صحت میلے کا افتتاح
لاوہ ( نمائندہ ڈھڈیال نیوز) لاوہ کے نواحی علاقے کوٹ قاضی میں دیہی مرکز صحت کوٹ قاضی میں تین روزہ صحت میلے کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر لاوہ سعید احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل لاوہ ڈاکٹر سلمی اعوان اور صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع تلہ گنگ ملک ساجد محمود اعوان نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد صحت میلے میں لگائے گئے مختلف سٹالز سے متعلق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلمی اعوان کی جانب سے تمام شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صحت میلے میں لیب ٹیسٹ آنکھوں کے علاج سے متعلق فیملی پلاننگ اور نیوٹریشن ہیلتھ سے متعلق سٹالز لگائے گئے تھے ۔انچارج سینئر میڈیکل آفیسر کوٹ قاضی ڈاکٹر رابعہ ظفر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت صحت میلے میں آنے والے تمام لوگوں کو ہیپا ٹائٹس کے ٹیسٹ اور ویکسین سمیت تمام سروسز لگاتار تین دن مہیا رہیں گی۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر رابعہ ظفر اعوان کی جانب سے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں