کوٹ چوہدریاں میں غیرقانونی شکار کرنے کی غرض سے آئے 2 شکاری گرفتار

 


محکمہ وائلڈ لائف کی دبنگ کارروائی۔۔۔۔کوٹ چوہدریاں کے علاقہ میں غیرقانونی شکار کرنے کی غرض سے آئے 2 شکاریوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 12 بور بندوق، ائیر گن اور کارتوس برآمد، ملزمان پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد


رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال

چکوال (نامہ نگار) محکمہ وائلڈ لائف چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹ چوہدریاں اور دیوال کے علاقے میں تیتر اور خرگوش کا غیرقانونی شکار کرنے کی غرض سے آئے 2 شکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر شکاری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ محکمہ وائلڈ لائف چکوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان علی ورک تھری اسٹارز میڈیا گروپ کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر خود پہنچے اور شکاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔ گرفتار ہونے والے شکاریوں کا تعلق کوٹ ادو اور چکوال سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 12 بور بندوق، 1 ائیرگن اور 10 کارتوس برآمد کئے۔ محکمہ وائلڈ لائف چکوال نے ملزمان پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.