ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال کی ہونہار طلبہ دختر چکوال ایمان فاطمہ کی پہلی پوزیشن

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) نیب کے زیر اہتمام وفاق اور راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے چمپیئن طلبا وطالبات کے درمیان کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں اینٹی کرپشن ڈے پر منعقدہ تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال کی ہونہار طلبہ دختر چکوال ایمان فاطمہ نے دیگر مقابلوں کی طرح اس مقابلہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔مزکورہ مقابلے میں چکوال ، جہلم ،اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلباو طالبات نے حصہ لیا۔تقسیم انعامات کی تقریب مورخہ 10دسمبر کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ایمان فاطمہ بھی تقریر کریں گی ۔مہمان خصوصی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.