کیپٹن ریٹائرڈ غلام شبیر منہاس کے صاحبزادے اسامہ شبیر منہاس صاحب کی دعوت ولیمہ بہترین ڈسپلن کا مظہر ٹھہرا

 


آرمی سولجر تادم مرگ ریٹائر نہیں ہوتا۔۔۔۔


ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ، ڈائریکٹر پرورش سکول سسٹم کیپٹن ریٹائرڈ غلام شبیر منہاس صاحب کے صاحبزادے اسامہ شبیر منہاس صاحب کی دعوت ولیمہ بہترین ڈسپلن کا مظہر ٹھہرا


دعوت ولیمہ کا منفرد پہلو۔۔۔۔ مہمانان گرامی کو دیئے گئے وقت کے عین مطابق ایک منٹ کا انتظار کروانے بغیر کھانا شروع ہو گیا۔


چکوال (رفیق احمد) آج 8 دسمبر 2024 کیپٹن ریٹائرڈ غلام شبیر منہاس صاحب کے صاحبزادے اسامہ شبیر منہاس صاحب کی دعوت ولیمہ کی تقریب عبداللہ پیلس (بہکڑی) چکوال میں انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں علماء کرام ، صحافی برادری، سماجی شخصیات ، فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران ، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ، صوبائی و ضلعی ذمہ داران ، اہلیان علاقہ اور پرورش سکول سسٹم کے طلباء نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ کا خاص اور منفرد پہلو وقت کی پابندی تھا۔

واضح رہے کہ آجکل دعوت ولیمہ کی تقریبات عوام الناس کے لیئے وقت کی پابندی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے شدید پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہیں ۔ ایسے میں وقت کی پابندی کے پہلو کو اجاگر کرنا ایک بہترین قدم ہے۔

دعوت ولیمہ کے اختتام پر شرکا کی طرف سے نئے جوڑے کو تحائف اور دعاؤں سے نوازا گیا 



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.