چک کوکا تا اوڈھروال چکوال نیلہ دلہہ کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا گیا

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) چک کوکا تا اوڈھروال چکوال نیلہ دلہہ کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔اس روڈ کی تعمیر پر 1 ارب 54 کروڑ کی لاگت آئے گی۔اس سلسلہ میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد چک کوکا یونین کونسل دولہہ میں کیا گیا۔جس میں ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان سمیت مسلم لیگی اور دیگر سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پنڈال آمد پر معزز اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا،مقامی مسلم لیگی قیادت سینیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) چکوال و سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچار ڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ،انچارج ایم این اے پبلک سیکرٹریٹ چکوال ملک محمد اقبال،معروف قانون دان چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ،مہر حمزہ صفدر نیلہ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ،حاجی فضل ڈہوک ودہن،چوہدری تنویر کہوٹ،ملک بلال رحیم،سیکرٹری انفارمیشن پی پی 22 چوہدری اسلام ثانی کرسال اور اہلیانِ علاقہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔سردار تاج محمد خان دولہہ،سردار وجاہت علی خان دولہہ،چوہدری کامران دولہہ،سردار چنگیز خان دولہہ،چوہدری طارق کونسلر،ٹھیکیدار ذکریا،محمد حنیف چک کوکا،سابق کونسلر سردار خالد دولہہ،سابق کونسلر فیصل اعوان،سابق کونسلر حاجی عبدالخالق اور اہلیانِ علاقہ نے زبردست انتظامات کیے تھے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.