بے ضمیر شخص پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو ساڑھے سات کروڑ کا چونا لگا کر دیار غیر پہنچ گیا
چکوال (شفیق ملک) چوآسیدن شا ہ کا ضمیر نامی بے ضمیر شخص پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو ساڑھے سات کروڑ کا چونا لگا کر دیار غیر پہنچ گیا ۔کاروبار اور گھر بیٹھے منافع کے چکر میں درجنوں افراد اپنی زندگی پھر کی کمای لٹا بیٹھے ۔بشارت علی ولد ملک نصیر ساکن بنجرہ تحصیل لاوہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں پاکستان نیوی کی الیکٹریکل برانچ سے ریٹائر ہوں اور ہم 22 دوستوں نے مل کر کاروبار کرنے کے لیے 75 لاکھ روپے جمع کیے محمد ضمیر ساکن چوآ سیدن شاہ بھی ہمارا پارٹنر تھا اور ہمارے کاروبار کا انچارج بھی ضمیر ہی تھا ضمیر ہمیں ہماری انویسٹمنٹ کے مطابق ہر مہینے پرافٹ ادا کر دیتا تھا ۔دو تین ماہ نفع ملنے کے بعد ضمیر پرہمارا اعتماد قائم ہو گیا جس کے بعد ضمیر نے کہا کہ کوئی بڑا کاروبار شروع کرنا چاہیے تاکہ منافع بھی سب کو زیادہ مل سکے ہم نے ضمیر کی باتوں میں ا کر اور اس پر اعتماد کرتے ہوئے اسے ساڑھے سات کروڑ روپے کی رقم اکٹھی کر کے دے دی جس کے بعد ضمیر نے ایک ماہ کے بعد منافع ادا کرنا بند کر دیا جب ہم نے اس سے باز پرس کی تو اس نے کہا میں فی الحال مصروف ہوں اپ لوگ مجھے تنگ نہ کریں اور فکر بھی نہ کریں میں جلد ہی تمام لوگوں کو ان کی ادائیگی نئے ریٹ کے مطابق شروع کر دوں گا لیکن ایک دو ماہ مزید گزرنے کے بعد بھی ضمیر نے کسی قسم کی ادائیگی نہ کی اور رابطہ بھی ختم کر دیا اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ ضمیر بظاہر عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکا ہے لیکن غالب امکان یہی ہے کہ وہ ہم سے دھوکہ اور فراڈ کر کے یہاں سے غائب ہو چکا ہے جبکہ اس کی فیملی کے پاسپورٹ بھی تیار ہو چکے ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ اس کی فیملی بھی یہاں سے غائب ہو جائے گی۔ ہماری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش ہے کہ برائے کرم ہماری مدد کی جائے ہم نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی خدمت کرتے ہوئے گزاری ہے اور ہم سے اب ایک نو سر باز شخص نے ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی ہے اس سلسلے میں جب پولیس کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ چوآسید ن شاہ نے نوسرباز ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
کوئی تبصرے نہیں