چوآسیدن شاہ!تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،راجہ سبطین جنجوعہ ایڈووکیٹ صدر منتخب
ممبران وکلاء نے اتفاق رائے سےملک ندیم الحسنین کو جنرل سیکرٹری جبکہ ممتاز قانون دان امتیاز حسین منہاس کو سینئر نائب صدر منتخب کرلیا
قصبہ ڈنڈوت کےسپوت اور قانون دان فیملی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن کیلئے انقلابی تبدیلیاں لانے کے خواہاں،احباب کی مبارک باد
چوآسیدن شاہ (برہان غنی راجہ) نواحی قصبہ ڈنڈوت سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان راجہ محمد سبطین جنجوعہ ایڈووکیٹ چوآسیدن شاہ بار ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب کرلٸے گٸے،تحصیل بار ایسوسی ایشن چوآسیدن شاہ کے سالانہ انتخابات میں ایڈوکیٹ راجہ محمد سبطین جنجوعہ نے صدارت کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ان کے مدمقابل کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہوئے جس کے بعد ایڈووکیٹ راجہ محمد سبطین جنجوعہ چوآسیدن شاہ بار کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے،دیگر منتخب عہدیداران میں ملک ندیم الحسنین اعوان جنرل سیکرٹری جبکہ چوہدری امتیاز حسین منہاس سینیئر نائب صدر کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے،اس موقع پر نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن چوآسیدن شاہ ایڈوکیٹ راجہ محمد سبطین جنجوعہ نے بھرپور اعتماد پر چوآسیدن شاہ کی وکلاء برادری بالخصوص ایڈووکیٹ چوہدری نواز حسین منہاس اور ایڈووکیٹ ملک سبط الحسنین کے کردار کو سراہا اور ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،دوسری جانب بار ایسوسی ایشن چوآسیدن شاہ کے منتخب عہدیداران کو دوست احباب کی جانب سے مبارکبادیں پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے،واضح رہے نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن چوآسیدن شاہ ایڈوکیٹ راجہ محمد سبطین جنجوعہ کا تعلق معروف قانون دان فیملی سے ہے۔
کوئی تبصرے نہیں