صحافیوں کی قومی وبین الاقوامی آواز پی ایف یو جے اور آرآئی یو جے نے ضلع چکوال اورتلہ گنگ کےعلاقائی صحافیوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کردیا

 











چکوال میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد،صحافتی قائدافضل بٹ اور ضلعی پولیس قاٸد احمد محی الدین ایک اسٹیج پر جلوہ افروز 


صحافت کانٹوں کی سیج،حقیقی صحافت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ہی ہم علاقائی وقومی مسائل کیلئے آواز اٹھا سکتے ہیں، افضل بٹ 


پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ،مرتضی انجم پر درج ایف آئی آر انسانی غلطی ہوسکتی ہے مکمل تحقیقات کرکے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے، ڈی پی او چکوال 


علاقاٸی صحافیوں کو مرکزی پلیٹ فارم میں شامل کرتے ہوئے حقیقی مسرت ہوئی،طارق ورک،چکوال کے صحافی جاندار آواز کے ذریعہ قومی تنظیم میں نمایاں کردار ادا کریں گے،ریاض انجم


تقریب سے محمد علی اعوان،راجہ برہان غنی، ڈاکٹر ظہیر یوسفی،محبوب جراح اور عثمان اعوان کا خطاب، ریاض بٹ، یاسین چوہدری، مرزا ساجداقبال، توقیر انور، ثاقب عباس، چوہدری نذر اور دیگر نے حلف اٹھا لیا


چوآسیدن شاہ (نیوز ڈیسک) ملکی سطح کی معروف صحافتی تنظیم پی ایف یو جے اور آر آئی یوجے کی علاقائی صحافت کو قومی دھارےمیں لانے کیلئے بڑافیصلہ،ضلع چکوال اور تلہ گنگ صحافیوں کیلئے یونٹ کا قیام،مرکزی قائد افضل بٹ، مرکزی صدر طارق علی ورک، سینئرجوائنٹ سیکرٹری گلزار خان، ایگزیکٹو ممبران علی اختر،غفران احمد چشتی، افشاں قریشی ،رضوان گیلانی، سینئرصحافی رانامسعود،مسز مسعودرانا، سینئر صحافی ملک سعید اعوان کی شرکت جبکہ ضلع چکوال اور تلہ گنگ کی نومنتخب باڈی نے حلف بھی اٹھالیا، ثقافت ریسٹورنٹ میں منعقدہ پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین، اسسٹنٹ کمشنر چکوال، معروف سماجی شخصیت چوہدری اظہرچکرال، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری زبیر ایڈووکیٹ، پرنس ممتاز، ملک حفیظ انجم، چوہدری تیمورعلی خان، چوہدری معین اکرم، رئیل اسٹیٹ ڈیلر ملک ساجد اعوان سمیت ضلع بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب افضل بٹ کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مشکل شعبہ ہے اور اسے ہمیں خود چنتے ہیں جو کانٹوں کی سیج ہے۔ ہمیں ہمیشہ ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کا سامنا رہتا ہے۔ مرکزی تنظیم کو ضلعی سطح پر لانے کا مقصد علاقائی سطح پر لانا مقامی صحافیوں کاتحفظ ہے، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین چکوال سے تنظیم کے ذیلی ونگ کے آغاز کو قابل فخر قرار دیا، انہوں نے چکوال کے قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں کو خوش آمدید کہا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ چکوال کی دھرتی امن کی سرزمین ہے اور یہاں کے لوگ قابل فخر ہیں۔ معروف صحافی مرتضی انجم ملک پردرج ایف آئی آر کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں انصاف کے تقاضے مکمل کیے جائیں گے۔ تنظیم کے نومنتخب عہدیداران صدرمحمدریاض انجم، سینئر نائب صدر راجہ برہان غنی، نائب صدر چوہدری نذر حسین، جنرل سیکرٹری محمد علی اعوان، جوائنٹ سیکرٹری عثمان اعوان، انفارمیشن سیکرٹری راجہ ثاقب عباس، چئیرمین ایگزیکٹو باڈی توقیر انور،ممبران ایگزیکٹو باڈی ریاض بٹ، یاسین چوہدری اور مرزا ساجد اقبال نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر راجہ برہان غنی کی قرارداد کہ مرتضی انجم ملک کیخلاف من گھڑت ایف آئی آر کو فی الفور خارج کیا جائے کو متقفہ طور پر منظور کرلیا گیا، تقریب میں معروف صحافتی شخصیات ڈاکٹر ظہیر یوسفی، چوہدری عمران قیصر عباس، حاجی ظفر اقبال ساغر، ساجد بلوچ، مسعود کہوٹ، رفاقت علی، مدثرعطاری، ملک ابرار حسین، خرم شہزاد اعوان،سعید احمدخان، مزمل اصغر، طارق محمود، ڈاکٹر محبوب جراح، چوہدری جمیل،حمزہ علی اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔









..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.