مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چکوال کے عہدیداروں کی ضلعی آفس یوتھ ونگ چکوال میں میٹنگ منعقد کی گئی
اختر بٹ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چکوال کے زیر صدارت یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ضلعی آفس یوتھ ونگ چکوال میں میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں راجہ ثاقب ضمیر ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد شاکر چوہان صدر پی پی20 راجہ مطلوب حسین سٹی صدر ملک تصور اعوان صدر سید وفا حسین سیکرٹری جنرل یوسی ڈھڈیال اور راجہ اسامہ سعید صدر یوسی سرال نے شرکت کی یوتھ عہدیداروں نے مقامی نمائندوں کی طرف سے ترقیاتی سکیموں میں نظریاتی ورکروں کو اگنور کر کے مفاد پرست ٹولے کو ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈ جاری کرنے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ضلعی صدر اختر بٹ نے عہدیداروں کے تحفظات سنے اور کہا کہ بہت جلد میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلئ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھوں گا اور درخواست کروں گا کہ یوتھ ونگ کو ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈ دیے جائیں کیونکہ یوتھ ونگ کے ورکر پارٹی اور میاں نوازشریف کے سپاہی ہیں اس لیے یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو مقامی نمائندے نظرانداز کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں