پاکستان الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) ضلع چکوال کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے

 





پاکستان الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) ضلع چکوال کے سالانہ انتخابات اتوارکے روز چکوال پریس کلب میں مکمل ہوگئے۔ سرپرست اعلیٰ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود کی صدارت میں ہونےو الے اجلاس میں سال2025کیلئے جن عہدیداروں کا قیام عمل میں متفقہ طورپر لایا گیا ان میں سرپرست اعلیٰ خواجہ بابر سلیم محمود(© جیونیوز)، حافظ عبدالغفور منہاس، چیئرمین ڈان نیوز ، صدر محمد شفیق ملک آج نیوز +ٹی وی ٹوڈے۔ سیکرٹری جنرل معروف مرزا اوشین نیوز ایچ ڈی، سینئر وائس چیئرمین خالد ملک جی ٹی وی، وائس چیئرمین قاضی وسیم جہانگیر میٹرو نیوز، ایڈیشنل سیکرٹری ثقلین یٰسین جی این این نیوز، سیکرٹری انفارمیشن ساجد بلوچ اے بی این نیوز، رابطہ سیکرٹری طارق عزیز ملک پی ٹی وی نیوز، سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر لاہور رنگ نیوز، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راجہ ذوالفقار احمد ایکسپریس نیوز، ڈپٹی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طارق ہاشمی نیوزون، سینئر نائب صدر علی خان سمانیوز، نائب صدر فرحت بشیر کے ٹو ٹی وی ، آڈیٹر جنرل راجہ محمد سجاد اب تک نیوز، جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں ذوالفقار میر کیپٹیل ٹی وی، فیصل اعوان پبلک نیوزٹی وی ، محمد خان عاقل روز نیو زٹی وی اورمحبوب جراح بول نیوز شامل ہیں۔ اجلاس میں حافظ عبدالغفور منہاس کی جلد صحتیابی کی خصوصی دعا کروائی گئی جبکہ طارق مرتضیٰ ہاشمی کے برادر نسبتی اور اعجاز خالد کے والد کی دعائے مغفرت کی گئی۔ آخر میں سینئر صحافی خالد ملک نے چکوال پریس کلب کی ترقی ،خوشحالی کی خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ خواجہ بابرسلیم محمود نے الحمد اللہ چار سال کی صبر آزما جدوجہد کے بعد چکوال پریس کلب آنے والے دنوں میں مکمل فنکشنل ہونے جارہا ہے اور ان شاءاللہ چکوال پریس کلب کو پنجاب کا ماڈل پریس کلب بنائیں گے۔آخر میں نومنتخب عہدیداران کیساتھ اظہار یکجہتی کیک بھی کاٹا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.